حکومت نے ایک منی پوری عورت کے ساتھ اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر امیگریشن حکام کی جانب سے بدسلوکی کئے جانے کے معاملے میں مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج یہاں ایک
پروگرام کے دوران الگ سے نامہ نگاروں سے کہاکہ اس معاملے کی پوری جانچ ہوگی اور قصوروار پائے گئے لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر رجیجو نے کہا ’ہمیں یہ شکایت ملی ہے کہ جنوبی کوریا جا رہی منی پور کی ایک عورت مونیکا کھنگیمبن کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے پر تعینات امیگریشن حکام نے بدسلوکی کی